27 نومبر، 2024، 9:26 PM

ایران حالیہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، وزیر خارجہ عراقچی

ایران حالیہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، وزیر خارجہ عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران صیہونی حکومت کی حالیہ فضائی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، تاہم وہ علاقائی صورت حال کو مدنظر رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کہا کہ ایران گذشتہ ماہ ملک پر اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، لیکن وہ خطے کی صورت حال جیسے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کو مد نظر رکھتا ہے۔

عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ایران لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ ایک مستقل جنگ بندی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

اسرائیلی رجیم اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 04:00 بجے سے شروع ہوا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فوجیوں کے جنوبی لبنان سے انخلا جب کہ لبنان کی فوج کی اس علاقے میں تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

News ID 1928432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha